جنگ کے 16دن، پاکستان سے بحرین کویت، عراق کی پروازیں مسلسل منسوخ

16 مارچ ، 2026

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد مشرق وسطی کے 10 ملکوں کی فضائی حدود مسلسل بند یا شدید متاثر ہیں ایسے میں 28 فروری سے 15 مارچ تک پاکستان سے مشرق وسطی کی منسوخ پروازیں 1900 ہوگئی ہیں جبکہ دنیا بھر سے مشرق وسطی کی منسوخ پروازیں 55 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ پاکستان سے امارات، سعودی عرب، عمان کی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں تاہم ایران قطر بحرین کویت عراق اور دیگر ممالک کی پروازیں مسلسل منسوخ ہیں۔