اسلام آباد (صالح ظافر) سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر احمد فاروق نے مملکت کی سیکورٹی کے حوالے سے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان اس کی بھرپور مدد کے لیے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ مملکت کی مدد کے لیے آئے گا۔ یہ یقین دہانی اتوار کو سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کی جانب سے جنگ کے ساتھ گفتگو میں سامنے آئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ مملکت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دورہ خطے میں چھڑنے والے تنازع کی وجہ سے تھا۔ ’’پاکستان کی قیادت نے مملکت کی قیادت کو اپنی حمایت کے حوالے سے مکمل یکجہتی کا پیغام پہنچایا ہے۔‘‘ سفیر نے یاد دلایا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور طویل عرصے سے ان کے تعلقات کا ایک اہم ستون رہے ہیں۔ ’’پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ہمیشہ یہ اصولی موقف رہا ہے کہ جب بھی مملکت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو خطرہ ہوگا، وہ ہمیشہ اس کی مدد کے لیے آئے گا اور ہم نے ماضی میں بھی ایسا کیا ہے۔‘‘ ان کا خیال تھا کہ وزیراعظم کے دورے کا مقصد تنازع کو پورے خطے میں مزید پھیلنے سے روکنا تھا۔ سفیر نے اصرار کیا کہ ’’ایران اس تنازع کا مرکزی محور ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے اثرات خطے کے دیگر ممالک پر بھی پڑے ہیں، جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...