اسلام آباد کا فلائٹ آپریشن 2 گھنٹے کیلئے آج نہیں کل معطل ہوگا، نیا نوٹم جاری

16 مارچ ، 2026

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اسلام اباد ایئرپورٹ کے فلائٹ اپریشن کی دو گھنٹے تک عارضی بندش کا نیا نوٹ جاری کر دیا ہے۔ 16 مارچ کیلئے جاری نوٹم منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ منگل کیلئے نیا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق 17 مارچ کو صبح 8:30 سے 10:30 بجے تک کیلئے لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز کمرشل پروازوں کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ اس بندش سے اسلام آباد ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن 2 گھنٹے تک معطل رہے گا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہوگا۔