اسلام آباد ( رانا غلام قادر)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہو نے والے اجلاس کے فیصلہ کی روشنی میں کابینہ ڈویژن نے مزید کفایت شعاری اور ایندھن بچت اقدامات اور ان کی مانیٹرنگ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،انٹیلی جنس بیورو فیول الاٹمنٹ میں 50 فیصد کمی اور 60 فیصد سرکاری گاڑیاں کھڑی کرنے کے فیصلے کا جامع آڈٹ کرے گا۔انٹیلی جنس بیورو ہفتہ وار رپورٹ وزیر اعظم اور مانیٹرنگ کمیٹی کو پیش کرے گا،مالی بچت کو وزیر اعظم آَسٹیریٹی فنڈ 2026 میں منتقل کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔، نو ٹیفکیشن کے تحت اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز، خودمختار و قانونی اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز کی اعلیٰ انتظامیہ کی تنخواہوں میں دو ماہ کیلئے کٹوتی ہو گی،چیف ایگزیکٹو افسران، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، ڈائریکٹرز اور سینئر مینیجرز کی مجموعی تنخواہ سے کٹوتی کا اطلاق ہوگا،تین لاکھ سے دس لاکھ روپے مجموعی تنخواہ پر دو ماہ کیلئے 5 فیصد کٹوتی کی جائے گی،دس لاکھ ایک روپے سے بیس لاکھ روپے تک مجموعی تنخواہ پر 15 فیصد کٹوتی ہو گی ،بیس لاکھ ایک روپے سے تیس لاکھ روپے تک مجموعی تنخواہ پر 25 فیصد کٹوتی نافذ ہو گی،تیس لاکھ روپے سے زائد مجموعی تنخواہ پر دو ماہ کیلئے 30 فیصد کٹوتی ہوگی ،تنخواہوں سے کٹوتی کی تمام رقم وزیر اعظم آَسٹیریٹی فنڈ 2026 میں جمع کرائی جائے گی ،سرکاری اداروں، خودمختار و قانونی اداروں اور اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز کے بورڈز میں حکومتی نامزد ارکان کی 100 فیصد بورڈ فیس کٹوتی ہو گی۔
کوئٹہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ذرائع...
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی عالمی طبی جریدے کا کہنا ہے پہلی بار اینٹی وائرل گولی سے کووِڈ-19 سے بچاؤ ممکن ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...