کراچی (نیوز ڈیسک) عرب خلیجی ریاستوں کیساتھ تعلقات پر ’’سنجیدہ نظرثانی‘‘ کی ضرورت ہے، ایرانی سفیر؛ عنایتی کی سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید۔ تفصیلات کے مطابق تہران کے سعودی عرب میں متعین سفیر کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکی و اسرائیلی جنگ کے تناظر میں عرب خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات پر ’’سنجیدہ نظرثانی‘‘ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کی خوشحالی کے لیے بیرونی قوتوں کے اثر و رسوخ کو محدود کرنا ہوگا تاکہ علاقائی ممالک خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ جب سفیر علی رضا عنایتی سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں خدشہ ہے کہ جنگ کی وجہ سے تعلقات کو نقصان پہنچے گا، تو انہوں نے جواب دیا: ’’یہ ایک اہم سوال ہے، اور اس کا جواب سادہ ہو سکتا ہے۔ ہم پڑوسی ہیں اور ہم ایک دوسرے کے بغیر گزارا نہیں کر سکتے؛ ہمیں (اپنے تعلقات پر) ایک سنجیدہ نظرثانی کی ضرورت ہوگی۔‘‘ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 28 فروری کو جنگ کے آغاز سے اب تک، خلیجی عرب ریاستوں کو 2 ہزار سے زائد میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کوئٹہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ذرائع...
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی عالمی طبی جریدے کا کہنا ہے پہلی بار اینٹی وائرل گولی سے کووِڈ-19 سے بچاؤ ممکن ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...