اسلام آباد (کامرس رپورٹر) اسلام آباد ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر سردار راشد الیاس خان نے کہا ہے کہ قوم فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،آج پاکستان کو اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل ہے ، 23مارچ کا دن ہمیں اس عظیم جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے جس کے نتیجے میں ایک آزاد خود مختار مسلمان ریاست معرض وجود میں آئی، آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس مملکت خداداد کے تحفظ، دفاع اور ترقی کیلئے بے مثال کاوشیں کر رہے ہیں، یوم پاکستان کے موقع پر ایک بیان میں سردار راشد الیاس نے کہا کہ ملکی دفاع، ترقی و خوشحالی کے لئے کاروباری برادری اور پوری قوم فیلڈمارشل سید عاصم منیر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آج فیلڈ مارشل کی بصیرت اور ولولہ انگیز قیادت کی بدولت پاکستان کو اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل ہے اور دنیا فیلڈ مارشل کی صلاحیتوں کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی اور عالمی صورتحال میں پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے اور موجودہ ملکی قیادت کے وطن عزیز کے دفاع اور سالمیت کے حوالے سے فیصلے قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کی طرف تاریخی قدم ہے۔
اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے7چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر کے متعلقہ تھانوں کے...
راولپنڈی، چکوال تھانہ دھمیال کے علاقہ میں 46سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا، گرجا روڈ پر لکھن موڑ کے قریب جھگڑے کے...
راولپنڈی خنجر کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے...
راولپنڈی،گوجر خان راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 2مبینہ پولیس مقابلوں میں 2ملزمان ہلاک اورایک کانسٹیبل زخمی...
اسلام آباد پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے کولمبو سری لنکا میں...
راولپنڈی ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر سے...
اسلام آباد آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل نے اپنے مطالبات کی حمایت میں جمعرات کو وزارت خزانہ کیو...
راولپنڈی راولپنڈی میں19سال زیر تعمیر4سو بستروں کے منصوبہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال کو چلڈرن ہسپتال کے...