گوجر خان (نمائندہ جنگ) عید الفطر کے دو دنوں میں تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں تین افراد قتل ہو گئے، ایک واقعہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی کو قتل اور بہن کو شدید زخمی کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،پہلا قتل ہاؤسنگ سکیم نمبر 3 گوجرخان میں ہوا،محمد علی نے پولیس کو بتایا کہ عید الفطر کی شام آزان علی،افاق احمد اور مثل حسین نے میرے بھتیجے کو گھر سے بلایا اور درجن سے زائد افراد کے ہمراہ اسے مارپیٹ کرنے لگے ،جبکہ ہم سب بھی باہر نکلے تو اسی اثنا میں اذان نے سیدھا فائر میرے کزن گلتاسب پر کیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،پھر اس کے دیگر ساتھیوں نے فائرنگ کر کے ممریز اختر،بلال علی،اور مجھ پر فائر جو راہگیر آفتاب کلیم کو لگا اور تینوں زخمی ہو گئے, دوسرا قتل مسہ کسوال ڈھوک راجگان میں ہوا جہاں بھائی رضوان نے بیوی کے ساتھ مل کر بھائی کامران کو قتل اور بہن رضوانہ بیگم کو شدید زخمی کر دیا جو عید منانے بھائیوں کے گھر آئی تھی، وجہ عناد رقم کا لین دین ہے،قتل کے تیسرے واقعہ میں اسلام پورہ جبر کے نواحی علاقے رتالہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد راشد ولد محمد حسین سکنہ رتالہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے پانچ گولیاں ماریں جبکہ اس کے جسم پر کلہاڑی کے وار کے نشانات بھی پائے گئے، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے7چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر کے متعلقہ تھانوں کے...
راولپنڈی، چکوال تھانہ دھمیال کے علاقہ میں 46سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا، گرجا روڈ پر لکھن موڑ کے قریب جھگڑے کے...
راولپنڈی خنجر کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے...
راولپنڈی،گوجر خان راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 2مبینہ پولیس مقابلوں میں 2ملزمان ہلاک اورایک کانسٹیبل زخمی...
اسلام آباد پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے کولمبو سری لنکا میں...
راولپنڈی ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر سے...
اسلام آباد آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل نے اپنے مطالبات کی حمایت میں جمعرات کو وزارت خزانہ کیو...
راولپنڈی راولپنڈی میں19سال زیر تعمیر4سو بستروں کے منصوبہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال کو چلڈرن ہسپتال کے...