راولپنڈی (ساجد چوہدری) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے بھاٹہ چوک پر پورے سال کیلئے منڈی مویشیاں و پارکنگ کی بولی بیس پرائس سے نصف آنے پر دوبارہ آکشن میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ، گزشتہ سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر چند دنوں کیلئے قربانیوں کے جانوروں کی خریدو فروخت کیلئے یہاں پر منڈی مویشیاں 16کروڑ 57لاکھ روپے میں نیلام ہوئی تھی ، کینٹ بورڈ حکام کے مطابق چند روز قبل راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے یہی جگہ پورے سال کیلئے منڈی مویشیاں اور پارکنگ کیلئے نیلامی کیلئے پیش کی تو اس کی بیس پرائس چالیس کروڑ روپے رکھی مگر صرف ایک ہی کنٹریکٹر کی طرف سے 20کروڑ روپے کی بولی آئی تھی جس پر اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ جلد ہی دوبارہ اس جگہ کو منڈی مویشیاں اور پارکنگ کے لئے آکشن کیا جائے گا ، اور دس فیصد اضافہ کے ساتھ تین سال کے لئے یہ جگہ آکشن کی جائے گی جہاں پر صرف منڈی مویشیاں اور پارکنگ ہی ہو گی ، کینٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ چالیس کروڑ روپے کی بیس پرائس کو آئندہ نیلامی کے موقع پر بڑھائے جانے کا امکان ہے اور کینٹ بورڈ کو توقع ہے کہ چالیس کروڑ روپے سے زیادہ میں منڈی مویشیاں و پارکنگ نیلام ہو جائے گی۔
اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے7چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر کے متعلقہ تھانوں کے...
راولپنڈی، چکوال تھانہ دھمیال کے علاقہ میں 46سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا، گرجا روڈ پر لکھن موڑ کے قریب جھگڑے کے...
راولپنڈی خنجر کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے...
راولپنڈی،گوجر خان راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 2مبینہ پولیس مقابلوں میں 2ملزمان ہلاک اورایک کانسٹیبل زخمی...
اسلام آباد پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے کولمبو سری لنکا میں...
راولپنڈی ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر سے...
اسلام آباد آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل نے اپنے مطالبات کی حمایت میں جمعرات کو وزارت خزانہ کیو...
راولپنڈی راولپنڈی میں19سال زیر تعمیر4سو بستروں کے منصوبہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال کو چلڈرن ہسپتال کے...