عید کی رات نشے کی حالت میں ریلوے کے پلر کوگاڑی سے ٹکر مارنے والا ڈرائیور گرفتار

23 مارچ ، 2026

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) عید کی رات نشے کی حالت میں ریلوے کے پلر کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، سب انسپکٹر محمد ساجد نے بتایا کہ رات پونے دو بجے ڈیزل کالونی ڈھوک مٹکیال میں ایک کرولا گاڑی کے ڈرائیور نے تیز رفتاری، غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے سرکاری پلر ریلوے کو ہٹ کیا جس سے پلر کو نقصان پہنچا، گاڑی کا ڈرائیور جو نشہ شراب میں دھت غلیظ گالیاں دیتے ہوئے غل غپاڑہ کرنے میں مصروف تھا، کو قابو کر لیا گیا۔