چاند رات اور عید الفطر پر راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات

23 مارچ ، 2026

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چاند رات اور عید الفطر پر راولپنڈی پولیس نے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے ، ضلع راولپنڈی میں 1400سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات کے لیے خصوصی سیکورٹی فراہم کی گئی، ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے 40خصوصی پکٹس قائم کی گئی تھیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا، ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔ ٹیکسلا،گوجر خان اور کہوٹہ سرکل میں بھی سئنیر افسران کے زیر نگرانی فلیگ مارچ کیاگیا، عید الفطر پر راولپنڈی پولیس کے 6000سے زائد افسران و اہلکاروں نے ڈیوٹی سرانجام دی ، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جس کے لیے راولپنڈی پولیس شب و روز سرگرم عمل ہے۔