کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر )کامیاب ڈراموں کی مقبول اور خوبصورت ہیروئن حِبا بخاری نے جنگ سے بات چیتکرتے ہوئے بتایا کہ "ہمراہی" میں دانش تیمور اور میرے کام کو سراہا جا رہا ہے۔ ابتدائی اقساط کے بعد بنگلہ دیش، بھارت اور دیگر ممالک سے تعریفی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ مجھے کسی کمزور فلم میں کام کرنا پسند نہیں ہے،کوئی لاجواب اسکرپٹ اور جاندار کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور فلم میں کام کرونگی۔ مجھے اندازہ ہے کہ مداح مجھے فلموں میں بطور ہیروئن دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں اپنے فینز کی بہت عزت کرتی ہوں،کسی ہلکی اور کمزور فلم میں کام کرکے مداحوں کو مایوس کرنا نہیں چاہتی۔ نامور اداکار دانش تیمور کے ساتھ ناظرین آپ کو بے حد پسند کرتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟ اس سوال کے جواب میں خوبصورت اداکارہ حِبا بخاری نے بتایا کہ دانش تیمور کے ساتھ ڈراموں میں کام کرنے کا تجربہ ہمیشہ سے کامیاب رہا۔وہ باکمال اور زبردست فنکار ہیں، میں نے ان کے ساتھ ڈراما ہارا دل ، میں کام کیا تھا،اس کے بعد مجھے ان کے ساتھ کئی ڈراموں کی پیشکش ہوتی رہیں، میں منع کرتی رہی، جیو کے ڈرامے دیوانگی، میں ان کے ساتھ لیڈنگ رول آفر ہوا تو میں نے اس میں کام کرنے کے لیے ہاں کردی۔ اس ڈرامے کو بھی شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔اس کے بعد بھی دانش تیمور کے مختلف ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرنے کی آفرز ہوتی رہیں۔بعد ازاں ہم سپر ہٹ ڈراما سیریل جان نثار، میں اکٹھے نظر آئے،ہماری جوڑی کو ناظرین نے بہت پسند کیا۔اور اب ایک مرتبہ پھر ہم جیو اور بابر جاوید کے ڈرامے ہمراہی میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کے ناظرین ہمیں آن اسکرین زیادہ پسند کرتے ہیں اور ہماری اسکرین کیمسٹری بھی بہت اچھی ہے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ حِبا بخاری کا کہنا تھا کہ ہمراہی کی شوٹنگ کے دوران بہت دلچسپ واقعات پیش آئے۔ ڈرامے کی ابتدائی اقساط کے بعد مجھے سوشل میڈیا پر اس کا زبردست رسپانس مل رہا ہے۔بھارت،بنگلہ دیش اور دیگر ممالک سے پسندیدگی کی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ڈرامے کی کہانی اور ڈائریکشن بہت عمدہ ہیں۔یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
لاہور پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب "سی بی ڈی پنجاب" بھی کہا جاتا...
لاہور، پاکستان جمہوری پارٹی کے سربراہ امتیاز رشید قریشی اور ان کے رفقائے کار کنور خالد علی خان ، سید وقار...
لاہورپیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر اور میڈیا اینڈ پولیٹیکل ایڈوائزر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور آغا سید...
لاہور پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مہنگائی کے بوجھ سے”برہم“ عوام کو”مرہم“ کی ضرورت ہے۔...
اسلام آباد عالمی منظر نامہ میں بے وقعت بھارت بحری جہازوں کو تباہی سے بچانے میں مکمل ناکام ہوگیا،ماہرین کا...
پشاورخیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین اور مختلف محکموں کے ٹھیکیدار وں کے بعد دہشت گردوں کی مالی معاونت...
لاہورپنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید آندھی اور بارش کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات...
اسلام آباد وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن اور بے...