مشرق وسطیٰ کی جنگ کے بھارتی ریاستوں پر اثرات نمایاں ہونا شروع

02 اپریل ، 2026

کراچی(نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کا اثر اب بھارت کی متعدد ریاستوں میں واضح طور پر نظرآنے لگا ، جہاں ایل پی جی بحران نے صنعت سے لے کر روزمرہ کی زندگی تک ہر چیز کو درہم برہم کردیا ہے۔ راجستھان میں کمرشل ایل پی جی کی کمی کی وجہ سے ٹیکسٹائل، ماربل اور کیمیکل فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، جس سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو کر گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں۔ یہی صورتحال گجرات، ممبئی مختلف ریاستوں میں دیکھی جارہی ہے۔