2 کسٹم افسر بدانتظامی پر معطل ،تین ایف بی آر افسر رواں برس ریٹائر

02 اپریل ، 2026

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ایف بی آر نے کسٹم کے 2افسران کو بدانتظامی کے الزامات پر ملازمت سے معطل کر دیا ، کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ سرگودھا کے گریڈ 16کے پریوینٹو افسر مقرب ریاض چیمہ اور کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ کوئٹہ کے گریڈ 16کے پریونیٹو افسرکامل خان کو فوری طورپر ملازمت سےمعطل کر کے ان کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی گئی۔دریں اثنا  FBR کے3افسران مدت ملازمت پوری ہونے پر رواں برس ریٹائرہو نگے،ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں تعینات گریڈ 19کے سینئر پرائیویٹ سیکریٹری خالد صفدر   29اکتوبر ، آرٹی او ملتان میں تعینات ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 16کے افسر مسعود احمد11اپریل کو  جبکہ ، آر ٹی او سکھر میں تعینات گریڈ 16کے آفس سپرینٹنڈنٹ پرویز احمد شیخ مدت ملازمت پوری ہونے پر 25جون کو ملازمت سے ریٹائر ہوجائیں گے۔