اسلام آباد (ساجد چوہدری )NCCIA دفترکیلئے پی سی ایس ٹی کی عمارت خالی کرنیکی ہدایت ،وزیراعظم کیطرف سے منظور کردہ سمری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو موصول ہو گئی۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کا ہیڈ آفس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی )کی شاہراہ دستور سے منسلک سڑک پرموجود عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے ذریعے پی سی ایس ٹی کی عمارت میں این سی سی آئی اے کے دفترکے قیام کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی جس کی انھوں نے منظوری نے دیدی ، اس حوالے سے سمری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو موصول ہو گئی ہے ، ادھر حکومت کے ایک فیصلے کے تحت پی سی ایس ٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اس ادارے کی اہمیت کے پیش نظر اس کی بحالی کیلئے بھی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ، پی سی ایس ٹی کے بعض افسران کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا کہ فوری طور پر دفتر کے دو فلور خالی کر دیئے جائیں تاکہ رینوویشن کا کام شروع ہوسکے، حالانکہ ادارے میں انتہائی اہم سامان پڑا ہوا ہے جو باہر رکھنے سے خراب ہو سکتا ہے جبکہ ادارے کی بحالی کی سمری بھی وزیراعظم کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے بجھوا رکھی ہے، تاہم سمری کیلئے متعلقہ شعبہ کے افسران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔
لاہور پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب "سی بی ڈی پنجاب" بھی کہا جاتا...
لاہور، پاکستان جمہوری پارٹی کے سربراہ امتیاز رشید قریشی اور ان کے رفقائے کار کنور خالد علی خان ، سید وقار...
لاہورپیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر اور میڈیا اینڈ پولیٹیکل ایڈوائزر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور آغا سید...
لاہور پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مہنگائی کے بوجھ سے”برہم“ عوام کو”مرہم“ کی ضرورت ہے۔...
اسلام آباد عالمی منظر نامہ میں بے وقعت بھارت بحری جہازوں کو تباہی سے بچانے میں مکمل ناکام ہوگیا،ماہرین کا...
پشاورخیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین اور مختلف محکموں کے ٹھیکیدار وں کے بعد دہشت گردوں کی مالی معاونت...
لاہورپنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید آندھی اور بارش کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات...
اسلام آباد وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن اور بے...