6.2ارب ڈالر،پاکستان ذیابیطس علاج پر IMF قسط سے دوگنا خرچ کررہا ہے

02 اپریل ، 2026

اسلام آباد(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) پاکستان زیابیطس کے علاج پر آئی ایم ایف قسط سے دوگنا6اعشاریہ2ارب ڈالرسالانہ خرچ کررہا ہے۔پاکستان میںذیابیطس سے3کروڑ 30 لا کھ سے زائد بالغ افراد متاثرہیں ، امراضِ قلب، ذیابیطس، کینسر اور دائمی سانس کی بیماریوں سے سالانہ ملک میں تقریباً 58 فیصد اموات ہورہی ہیں، پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) ، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور ماہرین صحت نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا ہے کہ تمباکو کی مصنوعات، میٹھے مشروبات اور دیگر الٹرا پروسیسڈ مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے، بجائے اس کے کہ صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتیاں کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈالا جائے۔