نیپرا کا گرڈ آپریٹر اور خریدار ادارے پر 6کروڑ روپے جرمانہ

02 اپریل ، 2026

اسلام آباد(اسرار خان ) پاکستان کے بجلی کے نگران ادارے نیپرا نے بجلی کے شعبے کے دو اہم اداروں پر مجموعی طور پر 6کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ جرمانہ جنوری 2024میں ناقص منصوبہ بندی، غلط ڈیٹا اور شفافیت کی کمی کے باعث صارفین سے زائد بجلی نرخ وصول کرنے پر کیا گیا۔نیپرا نے نیشنل گرڈکمپنی پر 5 کروڑ روپے اور سینٹرل پاورپرچیزنگ کمپنی -پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ دونوں اداروں نے نیپرا ایکٹ کی سنگین خلاف ورزیاں کیں، جو پاکستان کے بجلی کے نظام میں ساختی مسائل کو ظاہر کرتی ہیں۔