راولپنڈی (حافظ وسیم اختر) سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی ساجد بیگ نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ اسیروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات اور صاف ستھری خوراک کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، قیدیوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے،جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اڈیالہ جیل میں نظم و ضبط اور انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جیل میں آنے والے ہر حوالا تی اور قیدی کی ابتدائی طور پر مکمل میڈیکل سکریننگ کی جاتی ہے، جس میں ایچ آئی وی ، ہیپاٹائٹس اور دیگر متعدی امراض کے ٹیسٹ شامل ہیں، اس اقدام کا مقصد جیل کے اندر بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا ہے،انہوں نے کہا کہ جیل ہسپتال میں 6 ڈاکٹرزاور طبی عملہ تعینات ہے جو چوبیس گھنٹے اسیروں کے علاج کے لیے دستیاب ہیں، اس کے علاوہ مختلف امراض کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی جیل انتظامیہ کی خصوصی درخواست پر باقاعدگی سے جیل کا دورہ کرتے ہیں اور مریض قیدیوں کا معائنہ کرتے ہیں، جیل میں ایک جدید میڈیکل لیبارٹری بھی قائم کی گئی ہے جہاں خون کے تمام ضروری ٹیسٹ، ایکسرے اور دیگر تشخیصی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ نشے کے عادی افراد اور ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، ایسے مریضوں کو دیگر اسیروں سے الگ بیرکس میں رکھا جاتا ہے تاکہ ان کی بہتر نگہداشت ہو سکے اور دیگر قیدی محفوظ رہیں۔
لاہور پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب "سی بی ڈی پنجاب" بھی کہا جاتا...
لاہور، پاکستان جمہوری پارٹی کے سربراہ امتیاز رشید قریشی اور ان کے رفقائے کار کنور خالد علی خان ، سید وقار...
لاہورپیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر اور میڈیا اینڈ پولیٹیکل ایڈوائزر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور آغا سید...
لاہور پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مہنگائی کے بوجھ سے”برہم“ عوام کو”مرہم“ کی ضرورت ہے۔...
اسلام آباد عالمی منظر نامہ میں بے وقعت بھارت بحری جہازوں کو تباہی سے بچانے میں مکمل ناکام ہوگیا،ماہرین کا...
پشاورخیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین اور مختلف محکموں کے ٹھیکیدار وں کے بعد دہشت گردوں کی مالی معاونت...
لاہورپنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید آندھی اور بارش کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات...
اسلام آباد وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن اور بے...