پاکستانی بزنس کمیونٹی کے بغیر پاکستان فرانس بزنس فورم کی تقریب

02 اپریل ، 2026

پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) پاکستانی بزنس کمیونٹی کے بغیر پاکستان فرانس بزنس فورم کی تقریب، پاکستان فرانس بزنس فورم کے چیئرمین سمیت عہدیداروں کا تقریب سے مکمل لاعلمی کا اظہار ، تقریب پر تقریبا تیس ہزار یورو خرچ،کمرشل اتاشی کا اس سلسلے میں اپنا موقف دینے صاف انکار ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی کفایت شعاری مہم جبکہ دوسری طرف قومی خزانہ کا بے دریغ خرچ ،حکومت پاکستان کی جانب سے منعقدہ فرانس ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ فورم کی تقریب میں فرانس میں مقیم کسی پاکستانی برنس اینڈ ٹریڈ تو درکنار پاکستان فرانس بزنس فورم تک کو مدعو نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک طرف حکومت بچت اور کٹوتی پر زور دے رہی ہے تو دوسری طرف فرانس میں پاکستانی کمرشل دفتر تقریبا تیس ہزار یورو خرچ کرکے ایک بڑے ہوٹل میں تقریب منعقد کرکے کیا میسیج دے رہاہے جب اس سلسلے پاکستان فرانس بزنس فورم کے چیئرمین سمیت عہدیداروں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا جب کمرشل اتاشی سلیم احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس سلسلہ میں کہ پاکستان سے کتنی کمپنیز کے نمائندے یا فارن آفس کا کوئی نمائندہ شریک ہوا تو انہوں اپنا موقف دینے صاف انکار کر دیا۔