لاہور(جنرل رپورٹر)ایس ایل فور لاہور رنگ روڈ منصوبے کی منظوری۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہےکہ مساوی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر شہر ہر گاؤں کی سڑک بننا ضروری ہے ، حقیقی زرعی انقلاب لانے کا اعزاز حاصل، 3500روپے فی من گندم خریداری فوری شروع کرنے، کاشتکاروں کو6 ارب کا باردانہ مفت دینے ، پنجاب میں ”ورک ود پنجاب گورنمنٹ“پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان ۔ ایس ایل فور لاہور رنگ روڈ منصوبے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم اور بڑے روڈز پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ملتان وہاڑی روڈ کی بروقت اور بہترین تعمیر کی ہدایت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے کی پہلی ڈسٹ فری سڑک ملتان وہاڑی روڈ کی بیس اور سب بیس مکمل ہوچکی جبکہ اسفالٹ ڈالنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے سیالکوٹ رنگ روڈ فیزون کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیرآباد روڈ تا سیالکوٹ پسرور روڈ تک رنگ روڈ بنے گا۔ اجلاس میں بھکر، لیہ سمیت تھل کو ایم فور سے منسلک کرنے والی تھل ایکسپریس وے کا مجوزہ منصوبہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر راولپنڈی سگنل فری کوریڈور پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ راولپنڈی سگنل فری کوریڈور میں سات انڈر پاس اور ایک اوورہیڈ برج بنے گا۔ وزیراعلیٰ نے ملتان وہاڑی روڈ سمیت دیگر منصوبوں کی ویکلی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ نے جاری روڈ پراجیکٹس کی ہر صورت تکمیل بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سی ایم اینی شیٹیو کے تحت جاری روڈز سیکٹر کے 133 پراجیکٹ اورروڈز سیکٹر کے دیگر 125 منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 12 ہزار کلومیٹر سے زائد روڈز کی تعمیر ومرمت کی گئی۔پہلی مرتبہ دیہات کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر توجہ دی گئی۔ عمدہ روڈز انفراسٹرکچر بننے سے کھیت سے منڈی اور کارخانوں سے مارکیٹ رسائی آسان ہو گی۔ مساوی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر شہر ہر گاؤں کی سڑک بننا ضروری ہے۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔