اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیوگتریز نے جنگ بندی اور امن کے لئے پاکستان کے حالیہ کلیدی کردار اور کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے امن کے لئے ڈائیلاگ جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا ہے کہایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا احترام تمام ممالک کو کرنا چاہئے۔ عالمی قانون کا احترام سب پر لازم ہے اور اس کے لئے وہ آئندہ ہفتے انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس کے لئے ہیگ (ہالینڈ) کا دورہ کررہے ہیں جو اقوام متحدہ کا ایک اہم ادارہ ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان مزید ڈائیلاگ کے بارے میں سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ محض ایک ملاقات (اسلام آباد مذاکرات) میں ایک اتنے پیچیدہ، مشکل اور طویل مدت سے جاری مسئلہ کو پہلے ایک سیشن (اسلام آباد مذاکرات) میں حل ہونے کی توقع کرنا حقیقی سوچ نہیں، لہٰذا ڈائیلاگ کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ ایک پیچیدہ اور دیرپا مسئلہ ہے۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔