اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر، تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق گریڈ 22 کے سیکریٹری نجکاری ڈویژن حماد شمیمی 23 ستمبر 2026، جوائنٹ سیکریٹری منصوبہ بندی ڈویژن نیلوفر حفیظ 6 اگست 2026، جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن محمد پرویز عالم 22 ستمبر 2026 اور جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن اظہار احمد 18 ستمبر 2026 کو سرکاری ملازمت کی عمر کی تکمیل پر ریٹائر ہوں گے۔ سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے او ایس ڈی محمد عدنان نذیر جوائنٹ سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن ، فلک شیر ،عبدالاحد ، شوکت علی ،واثقہ وحید ،غلام خالق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں ڈپٹی سیکرٹری ،امجد علی ڈائریکٹر پی ڈی تعینات ،ڈپٹی سیکرٹری پار لیمانی امور اعظم علی کو اسٹیبلشمنٹ دویژن رپورٹ کی ہدایت ، راشد منیر شہزاد کو او ایس ڈی بنادیاگیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر 6 افسران کی بطور ڈپٹی سیکریٹریز تعیناتی کی گئی ، عبدالاحد، ڈپٹی سیکریٹری (ایڈمن-1) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، امجد علی ڈائریکٹر (پی ڈی) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، شوکت علی خان، ڈپٹی سیکریٹری (پی ایم سی) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، واثقہ وحید، ڈپٹی سیکریٹری (سی پی 2) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، فلک شیر، ڈپٹی سیکریٹری (ایڈمن 2) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور غلام خالق، ڈپٹی سیکریٹری (ایکسپینڈیچر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کئے گئےہیں۔ڈپٹی سیکرٹری وزارت پار لیمانی امور اعظم علی کوتبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ دویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ڈپٹی سیکرٹری پار لیمانی امور راشد منیر شہزاد کو او ایس ڈی بنایاگیا ۔ انہوں نے ایک سال کی ایل پی آر لے لی ۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔