وزیر اعظم شہباز شریف 7لاکھ ٹن تک چینی برآمد کا فیصلہ کرینگے

15 اپریل ، 2026

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی ضروریات سے زائد چینی کی برا ٓمد کے متعلق اہم فیصلے کے لئے آج بدھ کی سہ پہر پاکستان شوگر ایڈوائزری بورڈ کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا،پسما کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق آج پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد کے اے بلاک میں چینی برآمد کے اسٹیک ھولڈرز کی ھنگامی نشست میں سات لاکھ ٹن کے لگ بھگ اضافی چینی بنگلادیش چین خلیجی و وسطی ایشیائی ریاستوں کو برآمد کرنے کے ضروری فیصلے متوقع ھیں ، پاکستان، بنگلادیش، چین، خلیجی وسطی ایشیائی ریاستوں کو چینی برآمد سے چالیس کروڑ ڈالر کما سکے گا۔موجودہ کرشننگ سیزن میں پاکستان کی اسی سے زائد شوگر ملوں نے کم و بیش اسی شوگرملوں نے پنجاب، سندھ اور کے پی صوبوں میں 79 لاکھ ٹن چینی بنائی جب کہ پاکستان شوگر انڈسٹری نے بقول چئیرمین چودھری ذکا اشرف قومی گھریلو اور صنعتی صارفین کی سالانہ ضروریات تقریبا 65 لاکھ میٹرک ٹن ہیں، پاکستان شوگر ایڈوائزری بورڈ سات لاکھ ٹن جینی بنگلادیش، چین، خلیجی وسطی ایشیائی ریاستوں اور مشرق وسطی مین اپنی فاضل چینی برآمد کر کے چالیس سے پچاس کروڑ ڈالر کا بے حد درکار بیش بہا زرِمبادلہ کما سکے گا۔ پاکستان شوگر انڈسٹری فاضل چینی برآمد کر کے بنکوں کے قرض اور گنے کے کاشتکاروں کو گنے کی بقایا ادائیگی کر سکے گا وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار کیپٹن سیف انجم اپنے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو ملکی سالانہ ضروت سے زائد چینی کی کم سے کم وقت میں برآمد کے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ھیں۔