وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے گورنر سندھ نہال ہاشمی کی ملاقات

15 اپریل ، 2026

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز ملاقات کی، گورنر سندھ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور علاقائی امن کی جاری کوششوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں گورنر سندھ نے وزیراعظم کو سندھ کے امور کے حوالے سے آگاہ کیا، ادھر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی۔