کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہرین مشاہد حسین سید اور اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ فائنل ڈیل میں صدر ٹرمپ اور صدر مسعود پزشکیان بذات خود شرکت کر کے دستخط کریں گے اور یہ اکیسویں صدی کا ایک تاریخی واقعہ ہوگا۔ امریکہ اور اسرائیل میں رجیم چینج کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ماہرین جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں حامد میر گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغا ز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور اب عالمی میڈیا میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے ایک اور دور کی خبریں گردش کر رہی ہیں حالانکہ پاکستان پہلے ہی اس مؤقف کی نشاندہی کر چکا تھا مگر اسے سنجیدہ نہیں لیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جان کیری اور ہیلری کلنٹن کے مطابق ایران پر حملے کا منصوبہ اسرائیل متعدد امریکی صدور کے سامنے پیش کر چکا تھا لیکن کسی نے اسے قبول نہیں کیا البتہ ٹرمپ نے اس مؤقف کو تسلیم کیا۔ چیئرمین پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے کہا کہ اکیس اپریل سے پہلے جنگ بندی میں توسیع ہوسکتی ہے اور اسلام آباد میں بات چیت کی ایک اور نشست ہوسکتی ہے ۔ مشاہد حسین نے طنزیہ مسکراتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کسی صورت جنگ نہیں چاہتا فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کو چاہئے انہیں ایگزٹ دے دیں تاکہ ان کی تھوڑی بہت عزت بچ جائے۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔