ایران جنگ ،کروڑوں افراد غربت میں جا سکتے ہیں اقوام متحدہ کی وارننگ

15 اپریل ، 2026

نیو یارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی وارننگ دی ہے کہ ایران جنگ کے باعث کروڑوں افراد غربت میں جا سکتے ہیں،توانائی، خوراک اور معیشت کا بیک وقت شدید بحران، ترقی پذیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ، عالمی سطح پر مہنگائی و خوراک قلت بڑھنے کا خطرہ،ہنگامی امداد پر 6 ارب ڈالر لاگت کا اندازہ ہے۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ کے معاشی اثرات کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد غربت کی طرف دھکیلے جا سکتے ہیں، جبکہ ترقی پذیر ممالک اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔