اندرونی اختلافات اور بے اطمینانی، ٹرمپ کا اتحاد تیزی سے سکڑنے لگا

15 اپریل ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) اندرونی اختلافات اور بے اطمینانی، ٹرمپ کا اتحاد تیزی سے سکڑنے لگا،ان میں سخت گیر حامی، کرپٹو کے حامی، نوجوان سوشل میڈیا حلقے اور جنگ مخالف رجحانات شامل تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کا وہ وسیع سیاسی اتحاد، جس نے انہیں دوبارہ اقتدار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، تیزی سے کمزور ہو رہا ہے۔ اس اتحاد میں مختلف اور بعض اوقات ایک دوسرے کے مخالف رجحانات رکھنے والے گروہ شامل تھے۔