وزیراعظم شہباز شریف نےقانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی

15 اپریل ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وزیراعظم شہباز شریف نےقانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔ وفاقی وزیر تعلیم وتربیت اور ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کو کابینہ کمیٹی(CCLC) کا نیارکن مقرر کیا گیا ۔کابینہ ڈویژن نےوزیراعظم کی منظوری کےبعد نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ان کی شمولیت کے بعد قانون سازی متعلق کابینہ کمیٹی ارکان کی تعداد بڑھ کر8 ہوگئی۔ قانون سازی سےمتعلق کابینہ کمیٹی کےچیئرمین وزیر قانون برقراررہیں گے۔ ارکان میں تجارت، اقتصادی امور،اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزراء شامل ہیں۔ نیشنل فوڈسیکیورٹی،سمندر پارپاکستانیز،پارلیمانی امورکے وزراء ارکان کاحصہ ہیں۔ اٹارنی جنرل، سیکریٹری قانون اجلاسوں میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ سیکرٹری کابینہ،سیکرٹری خزانہ، ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم آفس بھی خصوصی دعوت پر شرکت کریں گے۔