امارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

15 اپریل ، 2026

دبئی(سبط عارف)امارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بحرین کے دورے کے دوران شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایران جنگ کے تناظر میں خطے کی صورتحال اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔