ممبئی (جنگ نیوز) آئی پی ایل میں بالی ووڈ اور ناچ گانے تو تھا ہی اب اس میں ای سگریٹ کا تڑکا بھی لگ گیا۔ ڈریسنگ روم میں ویپنگ کرنا راجستھان رائلز کے کپتان ریان پراگ کو مہنگا پڑ گیا۔ ان پر ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ 24 سالہ ریان ڈریسنگ روم میں ای سگریٹ کے کش لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے، جس پر انہیں میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا دے دی گئی ہے۔ بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کی ساکھ کو بچانے کیلئے کھلاڑیوں کو سخت وارننگ جاری کر دی ہے ۔
کراچی پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون ایک نے زون چار کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔
کراچی ایشن ہاکی فیڈریشن نے جاپان میں کھیلے جانے والے انڈر18ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا،...
کراچی راولپنڈی نے منگل کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ایبٹ آباد کے خلاف دو روزہ قومی انڈر 17 کپ ٹرائنگولر...
کراچی عالمی اسکوش چیمپئن شپ میں پاکستان کے تین کھلاڑی نور زمان، عاصم خان اور اشعب عرفان ایکشن میں ہوں گے،...
کراچی پاکستان ٹینس فیڈریشن نے نچلی سطح کھیل کی ترقی کیلئے کئی نئے ایونٹس کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈر 12، 14 اور...
نواب شاہ سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہیسر نے کہا کہ شہید بینظیرآباد کی میزبانی میں سندھ پنک گیمز منعقد ہوں گی...
کراچیپاکستان اور زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیموں نے منگل کے روز آرام کیا اوربروز بدھ ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ...
کراچی پاکستانی اسپنر عثمان طارق سے وائٹلٹی بلاسٹ 2026 میں وارکشائر بیئرز نے معاہدہ کیا ہے۔30سالہ اسپنر بلاسٹ کے...