کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران پاکستان کو فضائی مددفراہم کی ،چینی انجینئر کا انٹرویو میں کہنا تھا آپریشنل اور تکنیکی مدد فراہم کی گئی، چینی ساختہ طیارے کے ذریعے بھارتی رافیل مار گرایا گیا۔ سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چین نے پہلی بار باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ سال بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران اس نے پاکستان کی فضائیہ کو تکنیکی معاونت فراہم کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق چین کے سرکاری ٹی وی نے ایک چینی ایوی ایشن انجینئر کا انٹرویو نشر کیا، جس میں بتایا گیا کہ چین نے جنگ کے دوران پاکستان کو آپریشنل اور تکنیکی مدد فراہم کی۔انٹرویو میں دعویٰ کیا گیا کہ اس تنازع کے دوران ایک چینی ساختہ لڑاکا طیارے نے بھارت کے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے کو مار گرایا۔ چین کی ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ ماہرین کے مطابق یہ معاونت جنگی حالات میں پاکستان کی فضائی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے فراہم کی گئی تھی۔یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنوبی ایشیا میں دفاعی تعاون اور عسکری توازن پر پہلے ہی بحث جاری ہے، اور خطے کی بڑی طاقتوں کے درمیان اسٹریٹجک مقابلہ مزید تیز ہوتا جا رہا ہے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...