کراچی (نیوز ڈیسک)چینی جے35 اسٹیلتھ طیاروں سے پاکستان کو بھارت پرفیصلہ کن برتری حاصل ہوجائے گی، ففتھ جنریشن جنگی طیاروں سے فضائی صلاحیت میں نمایاں اضافہ متوقع، توازن میں اہم پیشرفت قرار، پاکستان کا جے10 سی طیاروں کی مزید خریداری اور جے ایف17 کی اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق پاکستان ایئر فورس نے چین کے ساتھ جدید ترین جے35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کے حصول کے لیے ابتدائی تعاون معاہدے کی تصدیق کر دی ہے، جسے خطے میں فضائی طاقت کے توازن میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں ایک پریس بریفنگ کے دوران فضائیہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ جدید صلاحیتوں کے حصول کی بنیاد رکھی جا چکی ہے، جن میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست ہتھیار، جے-10 سی طیاروں کی مزید خریداری اور جے ایف-17 طیاروں کی بڑی سطح پر اپ گریڈیشن شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے-35 اسٹیلتھ طیارے ففتھ جنریشن کی ٹیکنالوجی کے حامل ہیں اور ان کی شمولیت سے پاکستان کی فضائی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ مبصرین کے مطابق بھارت کے پاس اگرچہ فرانس اور روس سے حاصل کردہ 4.5 جنریشن کے لڑاکا طیاروں کا بڑا بیڑا موجود ہے، تاہم وہ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے میدان میں نسبتاً پیچھے ہے، جس سے خطے میں طاقت کے توازن پر اثر پڑ سکتا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت جنوبی ایشیا میں مستقبل کی اسٹریٹجک مسابقت کو مزید تیز کر سکتی ہے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...