کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی دھمکیاں، امارات امریکا و اسرائیل سے تعلقات مزید مضبوط کرنے لگا۔ایرانی وزارت خارجہ نے ابوظہبی کو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ مبینہ تعاون پر سخت نتائج کی دھمکی دی۔ اماراتی قیادت نے اسرائیلی وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور خطے میں حالیہ حملوں کے بعد یکجہتی کا اظہار کیا ۔نیویاریک ٹائمز کے مطابق ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں ایرانی وزارت خارجہ نے ابوظہبی کو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ مبینہ تعاون پر سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ امارات، امریکا اور اسرائیل کے ساتھ مل کر اس کے خلاف کارروائیوں میں شامل ہے، اور اگر یہ تعاون ختم نہ کیا گیا تو “سنگین نتائج” بھگتنا ہوں گے۔ تاہم اسی صورتحال کے بعد اماراتی قیادت نے اسرائیلی وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور خطے میں حالیہ حملوں کے بعد یکجہتی کا اظہار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے جاری جنگ کے دوران سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل حملے متحدہ عرب امارات پر ہوئے ہیں، جس کے باعث خلیجی ریاست نے اپنی خارجہ پالیسی کا ازسرِ نو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق دباؤ بڑھنے کے باوجود امارات نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ خطے میں طاقت کا توازن تیزی سے تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...