لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں ریڈ کریسنٹ سے وابستہ والنٹیئرز اور تمام متعلقین کی خدمات کو سلام پیش کیاہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے مضبوط، منظم اور جامع نظام کا قیام اولین ترجیح ہے، معاشرے کے کمزور طبقات کے خصوصی تحفظ کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انسانیت کی خدمت کے لئے سماجی رضاکار صف اول میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ محفوظ اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کے لیے آج تجدید عہد کرتے ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں تحریک کے شراکت داروں کو ان کی بے لوث خدمات پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ مریم نواز نے کہاکہ United in Humanityکے زیر عنوان ریڈ کریسنٹ ڈے ہمیں اتحاد اور انسانیت پر یقین کی جانب مائل کرتا ہے۔ یہ موضوع انسانیت، ہمدردی اور یکجہتی کی پائیدار طاقت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات کی صورت میں ہلال احمر جیسی تنظیموں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں تھیلیسیمیاکاشکار بچوں کو خون کاعطیہ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تھیلیسیمیاکے مریضوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاہے-وزیراعلیٰ نے تھیلیسیمیا کے بارے میں آگاہی و شعور مہم کی اپیل کی ہے۔انہوں نے تھیلیسیمیا سے نمٹنے کیلئے بروقت تشخیص اور اس کی روک تھام کی اہمیت پر زور دیا اور کہاکہ شادی سے قبل بلڈ ٹیسٹ سے تھیلیسیمیا سے بچاؤ ممکن ہے۔ تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو خون کا عطیہ نئی زندگی دے سکتا۔ وزیراعلی نے کہاکہ تھیلیسیمیا کی روک تھام، جلد تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنا ناگزیر ہے۔پنجاب حکومت تھیلیسیمیاسے بچاؤ اور علاج کے لیے اہم اور انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیےʼʼپنجاب تھیلیسیمیا پریوینشن ایکٹ 2025ʼʼ پنجاب اسمبلی سے منظور کیا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں داخلے کے وقت طلبہ کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کاعلاج بون میرو ٹرانسپلانٹ مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...