آئین میں ترمیم ،شمالی کوریا کے صدرکم جونگ کے قتل کی صورت میں جوہری حملے کی دھمکی

09 مئی ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک)شمالی کوریا کا انتباہ:  صدرکم جونگ اُن کے قتل کی صورت میں جوہری جوابی حملے کی دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے آئین میں ترمیم کر دی ہے جس کے تحت اگر کسی غیر ملکی دشمن کے ہاتھوں کم جونگ ان کو قتل کیا جاتا ہے، تو ملک کی فوج پر قانونی طور پر لازم ہوگا کہ وہ فوری طور پر انتقامی ایٹمی حملہ کرے۔ شمالی کوریا کے آئین میں یہ تبدیلی ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور ان کے کئی قریبی مشیروں کی ان حملوں میں ہلاکت کے بعد کی گئی ہے، جو تہران کی حکومت کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے آغاز میں کیے گئے تھے۔ اس ترمیم کو 15 ویں سپریم پیپلز اسمبلی کے پہلے اجلاس میں منظور کیا گیا، جس کا آغاز 22 مارچ کو پیانگ یانگ میں ہوا تھا۔