تمام ایئرپورٹس سے 415 پروازیں آپریٹ 62 منسوخ

09 مئی ، 2026

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے تمام ایئرپورٹ سے 415 پروازیں آپریٹ جبکہ 62 منسوخ کی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے 123 لاہور 108 اسلام اباد 118 پشاور 10 ملتان 19 فیصل اباد 10 سیالکوٹ 11 اور کوئٹہ سے 16 پروازیں آپریٹ کی گئیں جبکہ کراچی 18 لاہور 17 اسلام اباد 15 ملتان 6 فیصل اباد 4 پشاور 2 گلگت 4 اسکردو 2 اور سکھر 2 لاہور اور اسلام اباد کی 4 پروازیں منسوخ کی گئیں۔