کراچی (نیوز ڈیسک)پاک بھارت جنگ کے ایک سال بعد ٹرمپ پاکستان تعلقات پر بھارت میں تشویش ،نئی دہلی کا خیال ہے امریکی صدر کی پاکستان کیساتھ گرمجوشی سےخطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے۔بلومبر گ کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ سال جنگ بندی کے بعد خطے کی صورتحال ایک بار پھر سفارتی کشیدگی کی طرف بڑھتی دکھائی دے رہی ہے، جہاں بھارتی حکام کو اس بات پر تشویش ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات اسلام آباد کو سفارتی سطح پر اضافی سہارا دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں پالیسی سازوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ گرمجوش تعلقات کے باعث خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے، جس سے بھارت کی اسٹریٹجک پالیسی مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال جنوبی ایشیا میں امریکا کے کردار اور علاقائی سفارت کاری پر نئے سوالات اٹھا رہی ہے، جبکہ بھارت اپنے روایتی اتحادی نظام میں ممکنہ تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...