اسلام آباد (ساجد چوہدری ) حکومتی ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دشمن کی جانب سے سائبر حملوں کا خطرہ، حملہ آور ویب سائٹس کے رابطہ فارم کے ذریعے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ، ایڈوائزری میں پاکستان کی تمام حکومتی ویب سائٹس کو "ریڈ-آنلی" موڈ میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ، "ریڈ-آنلی" موڈ کا مقصد غیر مجاز حملوں اور پروپیگنڈ اپھیلانے والے حملوں سے بچنا اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، ایڈوائزری کے مطابق حکومتی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو نقصان دہ حملوں اور جھوٹی اطلاعات کے پھیلاؤ سے بچانا ہے، نیشنل سرٹ نے سائبر حملوں سے بچاو کیلئے ایڈوائزری میں فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ، ویب سائٹس کی تبدیلیوں کے ذریعے دشمن کی معلومات کو پھیلانے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، اس طرح کے حملوں سے عوامی اعتماد متاثر ہو سکتا ہے، ایڈوائزری میں کہا گیا کہ حملہ آور ویب سائٹس کے رابطہ فارم اور تلاش کے بارز کے ذریعے شہریوں کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، ہیکرز ویب اپ لوڈ خصوصیات کا فائدہ اٹھا کر ویب شیلز کے ذریعے مستقل رسائی حاصل کر سکتے ہیں، کمپلیکس بیک اینڈ کوئریز کا استعمال کر کے حملہ آور ڈینیئل آف سروس حملے شروع کر سکتے ہیں،ہیکرز کی جانب سے اس طرح کے حملے سرکاری خدمات کو ناکام بنا دیتے ہیں، خطرات کے مختلف ذرائع میں ریاستی اسپانسرڈ ایڈوانسڈ پرسٹنٹ تھریٹ گروہ اور آئیڈیالوجی پر مبنی ہیکٹیوسٹ شامل ہیں، ان حملوں کا مقصد طویل مدتی رسائی حاصل کرنا یا حکومتی ویب سائٹس کو ڈیفیس کر کے عوامی سطح پر دکھانا ہو سکتا ہے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...