اسلام آباد( نیوز رپورٹر)امریکی زیر قبضہ ایرانی جہازوں پر سوار 11 پاکستانیوں کی واپسی کیلئے کوششیں جاری ،نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سنگاپور کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، پاکستانی اور ایرانیوں کی باحفاظت واپسی کی درخواست،جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انہوں نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالا کرشنن سے ٹیلیفون پر گفتگو میں امریکا کی جانب سے ضبط جہازوں پر سوار 11 پاکستانی اور 20 ایرانی ملاحوں کی بحفا ظت واپسی کےلئے سنگاپور سے درخواست کی ہےجو اس وقت سنگاپور کی سمندری حدود کے قریب موجود ہیں جبکہ پاکستان ایران کے شہریوں کی پاکستان کے راستے ایران تک محفوظ واپسی میں بھی تعاون کےلئے تیار ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی بات کی اور اس معاملے پر قریبی رابطہ برقرار ہے۔ انھوں نے سنگاپور کی جانب سے تعاون فراہم کرنے اور حمایت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان وزارت خارجہ اور متعلقہ اداروں کے ذریعے امریکی حکام اور دیگر فریقین کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ ہمارے شہریوں کی حفاظت، فلاح و بہبود اور جلد از جلد واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...