اسلام آباد (صالح ظافر)اسلام آباد میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ جاری جنگ کے بعد اسرائیل، بھارت، متحدہ عرب امارات اور صومالی لینڈ پر مشتمل ایک نئی جیو پولیٹیکل صف بندی ابھر سکتی ہے، جنگ کے خاتمے پر پاکستان، سعودی عرب، ایران، ترکیہ اور مصر کے درمیان وسیع تر علاقائی تعاون کے امکانات ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان میں ایران کے سفیر نے یاد دہانی کرائی ہے کہ ایران نے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار رکھے ہیں، تاہم انہوں نے اشارہ دیا کہ جاری جنگ امریکی اثر و رسوخ کو کمزور کر کے اور اسرائیل کو مزید تنہا کر کے علاقائی نظم و نسق کو تبدیل کر سکتی ہے۔ انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ اسرائیل، بھارت، متحدہ عرب امارات اور صومالی لینڈ پر مشتمل ایک نئی جیو پولیٹیکل صف بندی ابھر سکتی ہے، جبکہ دوسری جانب جنگ کے خاتمے کے بعد پاکستان، سعودی عرب، ایران، ترکیہ اور مصر کے درمیان وسیع تر علاقائی تعاون کے امکانات کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سفیر رضا امیری مقدم نے مشکل وقت میں ثابت قدمی سے تعاون کرنے اور واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تہران اپنے تمام پڑوسیوں میں اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ ایرانی سفیر نے یہ پیش گوئی بھی کی کہ امریکہ اور اسرائیل کے مابین جاری تنازع، جو کہ اب ایک نازک جنگ بندی کے مرحلے میں ہے، ختم ہونے کے بعد ایک نئی علاقائی صف بندی ابھرے گی۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...