سینیٹ اجلاس میں اقبال اکیڈمی آرڈیننس ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور

09 مئی ، 2026

اسلام آباد (خبر نگار) سینیٹ میں اقبال اکیڈمی آرڈیننس ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس مین وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اقبال اکیڈمی آرڈیننس 1962ء میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا، اپوزیشن کی جانب سے اس بل کی مخالفت نہیں کی گئی، اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے بل پر اراکین سے شق وار رائے لینے کے بعد اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔