کراچی (رفیق مانگٹ) پاکستانی وزارت خارجہ نے خلیجی ملک سے اجتماعی بے دخلیوں کی تردید کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھآ ان پاکستانیوں کو نکالا گیاجو مختلف جرائم میں ملوث تھے، ایک فرقے کو نشانہ بنانے کا تاثر درست نہیں۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کیا جائے، جعلی خبریں بدنیتحی اور مذموم مقاصد کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں، پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک خلیجی ملک سے پاکستانیوں کی اجتماعی بے دخلی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صرف ان پاکستانیوں کو نکالا گیا جنہوں نے وہاں جرائم کیے تھے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق کسی مخصوص فرقے کو نشانہ بنانے کا تاثر درست نہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق خلیجی ملک نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ دریں اثنا وزارت داخلہ نے ایک اعلامیہ میں بے دخلیوں سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کسی ملک یا فرقے کے خلاف ڈی پورٹیشن مہم نہیں چل رہی ہے۔ وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کیا جائے جعلی خبریں بدنیتی اور مذموم مقاصد کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ایران جنگ میں ثالثی کی کوششیں ایک بڑے سفارتی بحران میں تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، جہاں ایک خلیجی ملک نے پاکستانی کارکنوں کی بڑے پیمانے پر بے دخلی شروع کر دی ہے، جس سے نہ صرف متعدد خاندان متاثر ہو رہے ہیں بلکہ پاکستان کے لیے اربوں ڈالر کی ترسیلات زر بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 20 سے زائد پاکستانیوں نے بتایا کہ گزشتہ مہینے انہیں اچانک گرفتار کر کے حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں ملک بدر کر دیا گیا۔ پاکستان میں مخصوص فرقے کے مذہبی رہنماؤں کے مطابق وسط اپریل سے ہزاروں پاکستانیوں کو خلیجی ملک سے بے دخل کیا جا چکا ہے، تاہم ان بے دخلیوں کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہیں۔ سابق رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن نے بتایا کہ پنجاب میں ان کے حلقے سے کم از کم 100 مزدورحالیہ ہفتوں میں ملک بدر کیے گئے۔ جبکہ کمیونٹی رہنماؤں کے مطابق مختلف علاقوں سے تقریباً 900 افراد واپس آ چکے ہیں۔ اسلام آباد میں قائم تنظیم کے رہنما محمد امین شہیدی کے مطابق ان کی تنظیم نے 5 ہزار متاثرہ خاندانوں کا اندراج کیا ہے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...