اسلام آباد (این این آئی، نیوز رپورٹر ) معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پاک فضائیہ کی فلائی پاسٹ کی ریہرسل، وفاقی دارالحکومت کی فضا لڑاکاطیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی،عرکہ حق کی پہلی سالگرہ کل اتوار قوم ملی جذبے اور جوش وخروش کے ساتھ منائے گی،یہ تقریبات یکم مئی سے جاری ہیں لیکن دس مئی کو مرکزی تقریب پاکستان مانو منٹ شکر پڑیاں اسلام آ باد میں منعقد ہوگی جس سے وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں خصوصی تقریبات کا آغاز ہو گیا ،اس سلسلے میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اسلام آباد کی فضا میں شاندار فلائی پاسٹ کی ریہرسل کی، جس سے فضا نعرہ تکبیر اور لڑاکا طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی۔پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا طیارے فارمیشن کی صورت میں دارالحکومت کے آسمان پر نچلی پروازیں کرتے ہوئے اپنی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے رہے ۔
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
اسلام آباد پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کیلئے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی جس کے بعد وہ فوری گرفتار ہوں گے۔...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ...
اسلام آباد سول جج میاں اظہر ندیم کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ کے ملزم عمران خان کے جیل ٹرائل...
اسلام آباد اسحاق ڈار سے برطانیہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر ٹیپو عثمان چوہدری کی ملاقات ، پاکستان اور...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بیٹری انرجی سولر سسٹم پاکستان کی...
پشاورلکی مروت امیں فائرنگ سے 5افرا د جاں بحق ہو گئےلکی مروت میں وانڈہ حاجی گل کے قریب سابقہ دشمنی کی بنا پر...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...