کراچی (رفیق مانگٹ) پاکستانی وزارت خارجہ نے خلیجی ملک سے اجتماعی بے دخلیوں کی تردید کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھآ ان پاکستانیوں کو نکالا گیاجو مختلف جرائم میں ملوث تھے، ایک فرقے کو نشانہ بنانے کا تاثر درست نہیں۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کیا جائے، جعلی خبریں بدنیتحی اور مذموم مقاصد کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں، پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک خلیجی ملک سے پاکستانیوں کی اجتماعی بے دخلی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صرف ان پاکستانیوں کو نکالا گیا جنہوں نے وہاں جرائم کیے تھے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق کسی مخصوص فرقے کو نشانہ بنانے کا تاثر درست نہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق خلیجی ملک نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ دریں اثنا وزارت داخلہ نے ایک اعلامیہ میں بے دخلیوں سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کسی ملک یا فرقے کے خلاف ڈی پورٹیشن مہم نہیں چل رہی ہے۔ وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کیا جائے جعلی خبریں بدنیتی اور مذموم مقاصد کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ایران جنگ میں ثالثی کی کوششیں ایک بڑے سفارتی بحران میں تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، جہاں ایک خلیجی ملک نے پاکستانی کارکنوں کی بڑے پیمانے پر بے دخلی شروع کر دی ہے، جس سے نہ صرف متعدد خاندان متاثر ہو رہے ہیں بلکہ پاکستان کے لیے اربوں ڈالر کی ترسیلات زر بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 20 سے زائد پاکستانیوں نے بتایا کہ گزشتہ مہینے انہیں اچانک گرفتار کر کے حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں ملک بدر کر دیا گیا۔ پاکستان میں مخصوص فرقے کے مذہبی رہنماؤں کے مطابق وسط اپریل سے ہزاروں پاکستانیوں کو خلیجی ملک سے بے دخل کیا جا چکا ہے۔
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
اسلام آباد پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کیلئے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی جس کے بعد وہ فوری گرفتار ہوں گے۔...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ...
اسلام آباد سول جج میاں اظہر ندیم کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ کے ملزم عمران خان کے جیل ٹرائل...
اسلام آباد اسحاق ڈار سے برطانیہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر ٹیپو عثمان چوہدری کی ملاقات ، پاکستان اور...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بیٹری انرجی سولر سسٹم پاکستان کی...
پشاورلکی مروت امیں فائرنگ سے 5افرا د جاں بحق ہو گئےلکی مروت میں وانڈہ حاجی گل کے قریب سابقہ دشمنی کی بنا پر...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...