لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں ریڈ کریسنٹ سے وابستہ والنٹیئرز اور تمام متعلقین کی خدمات کو سلام پیش کیاہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے مضبوط، منظم اور جامع نظام کا قیام اولین ترجیح ہے، معاشرے کے کمزور طبقات کے خصوصی تحفظ کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انسانیت کی خدمت کے لئے سماجی رضاکار صف اول میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ محفوظ اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کے لیے آج تجدید عہد کرتے ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں تحریک کے شراکت داروں کو ان کی بے لوث خدمات پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ مریم نواز نے کہاکہ United in Humanityکے زیر عنوان ریڈ کریسنٹ ڈے ہمیں اتحاد اور انسانیت پر یقین کی جانب مائل کرتا ہے۔ یہ موضوع انسانیت، ہمدردی اور یکجہتی کی پائیدار طاقت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات کی صورت میں ہلال احمر جیسی تنظیموں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں تھیلیسیمیاکاشکار بچوں کو خون کاعطیہ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تھیلیسیمیاکے مریضوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاہے-وزیراعلیٰ نے تھیلیسیمیا کے بارے میں آگاہی و شعور مہم کی اپیل کی ہے۔انہوں نے تھیلیسیمیا سے نمٹنے کیلئے بروقت تشخیص اور اس کی روک تھام کی اہمیت پر زور دیا اور کہاکہ شادی سے قبل بلڈ ٹیسٹ سے تھیلیسیمیا سے بچاؤ ممکن ہے۔ تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو خون کا عطیہ نئی زندگی دے سکتا۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین بلیندنگ کمپوننٹ پر...
جدہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلی...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...
اسلام آبادحکومت نے طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 13...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ، صارفین کو...
اسلام آباد آپریشن شعبان جاری ، بلوچستان میں فورسز کی کاررروائی، مزید 16خارجی ہلاک،مجموعی تعداد 104...
اسلام آباد گریڈ21سے22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...