ممبران پارلیمنٹ نئی رہائش گاہیں؛104فیملی سوٹس تکمیل کیلئے 30جون کی ڈیڈ لائن

09 مئی ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پارلیمنٹ لاجز سے متصل ممبران پارلیمنٹ کی نئی رہائش گاہیں 104فیملی سوٹس ( پارلیمنٹ لاجز فیزٹو) کو مکمل کرنے کیلئےسی ڈی اے کو 30جون کی ڈیڈ لائن دیدی گئی۔500ایئر کنڈینشرز او ر لابیز میں وی آر ایف سسٹم لگانے کیلئے ٹینڈرز طلب، ایک ارب نو کروڑ روپے لاگت آئے گی،500سرونٹ کورٹرز بھی بنیں گے۔ یہ پراجیکٹ چار بلاکس پر مشتمل ہے۔ بلاک اے اور بی میں ممبران پارلیمنٹ کے رہائشی اپارٹمنٹس ہوں گے۔ سی بلاک میں شاپس۔ جم ۔ سوئمنگ پول ۔ وغیرہ ہوں گے۔ ڈی بلاک میں مسجد تعمیر کی جا رہی ہے۔ بلاک اے اور بی مکمل ہے جس کی فنشنگ کا کام جاری ہے۔ سی بلاک کا سٹرکچر تیار ہے۔ مسجد کی آخری چھت ڈالی جارہی ہے۔ مجموعی پراگرس 76فی صد ہے لیکن اے اور بی بلاک کا قبضہ 30جون تک دیدیا جا ئے گا۔