کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے ساتھ جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کے شواہد مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کم از کم 16؍ امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ پینٹاگون مبینہ طور پر اس تباہی کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ خلیجی ممالک نے نقصان کی تصاویر شیئر کرنے والوں کو طویل قید کی سزائوں کی دھمکی دی ہے، جبکہ امریکا نے نجی سیٹلائٹ کمپنیوں پر بھی تصاویر جاری نہ کرنے کیلئے دبائو ڈالا ہے۔ اپریل کے اوائل میں کیلیفورنیا کی کمپنی پلانیٹ لیبز نے اعلان کیا کہ وہ خطے کی نئی تصاویر جاری کرنے کا عمل غیر معینہ مدت کیلئے روک رہی ہے تاکہ ’’مخالف عناصر‘‘ ان تصاویر کا استعمال نہ کر سکیں۔ 5؍ اپریل کو بلومبرگ نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کمپنیوں سے درخواست کی کہ وہ جاری تنازع کے باعث مخصوص علاقوں کی تصاویر جاری نہ کریں۔ اس کے باوجود ایران اور بعض چینی سیٹلائٹ آپریٹرز اپنی تصاویر جاری کرتے رہے، جن کے مطابق بحرین، عراق، اردن، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے امریکی فوجی اڈے ایرانی حملوں کا نشانہ بنے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین بلیندنگ کمپوننٹ پر...
جدہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلی...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...
اسلام آبادحکومت نے طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 13...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ، صارفین کو...
اسلام آباد آپریشن شعبان جاری ، بلوچستان میں فورسز کی کاررروائی، مزید 16خارجی ہلاک،مجموعی تعداد 104...
اسلام آباد گریڈ21سے22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...