اسلام آباد (مہتاب حیدر)فضول مقدمہ بازی کا خاتمہ: فنانس بل 27-2026 میں ’’اسکروٹنی کمیٹی‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ، ٹاسک فورس کی رپورٹ پر بڑا ایکشن: ایف بی آر میں ’’ممبر لیگل ریفارمز‘‘ کی نئی اسامی تخلیق کرنے کی سمری ارسال۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے فضول مقدمہ بازی کو کم کرنے کے لیے آئندہ فنانس بل 27-2026 میں ایک اسکروٹنی کمیٹی تجویز کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس کمیٹی کا بنیادی مقصد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی جانب سے دائر کی جانے والی اپیلوں کا جائزہ لینا ہوگا تاکہ قانونی فورمز پر غیر ضروری کیسز کے بوجھ کو کم کیا جا سکے اور صرف میرٹ پر مبنی مقدمات ہی عدالتوں میں لے جائے جائیں۔ حکومت نے یہ اہم فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور کابینہ کے دیگر اراکین کو پیش کی گئی اس تفصیلی رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے، جو شاد محمد کی سربراہی میں قائم کردہ ’’ٹاسک فورس برائے زیر التوا مقدمات‘‘ نے تیار کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی، ایف بی آر نے ممبر لیگل ریفارمز کی ایک نئی اسامی تخلیق کرنے کے لیے سمری بھی ارسال کر دی ہے، جس پر کسی سینئر افسر کی تعیناتی کا امکان ہے تاکہ ادارے میں ناگزیر قانونی اصلاحات کے عمل کو فوری طور پر شروع کیا جا سکے۔ ٹاسک فورس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا ٹیکس نظام مقدمہ بازی کے ایک شدید اور بڑھتے ہوئے بحران کا شکار ہے۔ اپریل 2026 تک، ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز کے مجموعی طور پر تقریباً 85480 مقدمات سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور اپیلٹ ٹربیونلز میں زیر التوا ہیں، جن میں صرف کسٹمز کے شعبے کے 278.009 ارب روپے کے محصولات فعال تنازعات کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ ’’ان لینڈ ریونیو کے اصل نقصانات یا اس میں پھنسی ہوئی رقم کا قابل بھروسہ تعین نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ جیسا کہ اس رپورٹ میں دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ درج ہے، ایف بی آر کا اپنا کیس ڈیٹا آزاد عدالتی ریکارڈ کے ساتھ مکمل طور پر غیر ہم آہنگ اور تضادات کا شکار ہے۔‘‘ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کے لیگل ونگز کا جامع جائزہ لینے اور ایک معتبر اصلاحاتی فریم ورک تجویز کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق، عدالتی ریکارڈ کی بنیاد پر اپریل 2026 تک زیر التوا مقدمات کی کل تعداد 85480 ہے، جس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجموعی طور پر 1322 کیسز زیر التوا ہیں جن میں ان لینڈ ریونیو کے 909 اور کسٹمز کے 414 مقدمات شامل ہیں۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین بلیندنگ کمپوننٹ پر...
جدہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلی...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...
اسلام آبادحکومت نے طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 13...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ، صارفین کو...
اسلام آباد آپریشن شعبان جاری ، بلوچستان میں فورسز کی کاررروائی، مزید 16خارجی ہلاک،مجموعی تعداد 104...
اسلام آباد گریڈ21سے22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...