پاکستانی وزارت خارجہ نے خلیجی ملک سے اجتماعی بے دخلیوں کی تردید کر دی

09 مئی ، 2026

کراچی (رفیق مانگٹ) پاکستانی وزارت خارجہ نے خلیجی ملک سے اجتماعی بے دخلیوں کی تردید کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھآ ان پاکستانیوں کو نکالا گیاجو مختلف جرائم میں ملوث تھے، ایک فرقے کو نشانہ بنانے کا تاثر درست نہیں۔  وزارت   داخلہ نے بتایا کہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کیا جائے، جعلی خبریں بدنیتحی اور مذموم مقاصد کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں، پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک خلیجی ملک سے پاکستانیوں کی اجتماعی بے دخلی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صرف ان پاکستانیوں کو نکالا گیا جنہوں نے وہاں جرائم کیے تھے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق کسی مخصوص فرقے کو نشانہ بنانے کا تاثر درست نہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق خلیجی ملک نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔