اسلام آباد( طاہر خلیل،رانامسعود حسین) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ میں کامیابی کے باوجود امن کا علمبردار بھی ہے،ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ہم امن کے داعی ضرور ہیں لیکن اپنے دفاع سے غافل نہیں ہیں ، پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو بروقت اور موثر جواب دیا جس کے اثرات سے بھارت اب تک باہر نہیں نکل سکا ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہیں، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، معرکہ حق میں فتح کے بعد اوورسیز پاکستانیوں نے فخر کے ساتھ پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ جس انداز میں خوشی کا اظہار کیا ہے، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ،وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بنیان مرصوص میں جرأت اور بہادری کی جو مثالیں قائم کی گئیں وہ قیامت تک یاد رکھی جائیں گی۔ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے زیر اہتمام سپریم کورٹ بلڈنگ میں ʼمعرکہ حق ،کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے وزیراعظم کے ویژن اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بیانیہ، سفارتی اور عسکری محاذ پر دشمن کو عبرت ناک شکست دی ، رافیل طیارے گرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کا غرور بھی خاک میں مل گیا ، پاک فضائیہ اور ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، آج دنیا بھر میں پاک فضائیہ کی تعریف کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین بلیندنگ کمپوننٹ پر...
جدہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلی...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...
اسلام آبادحکومت نے طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 13...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ، صارفین کو...
اسلام آباد آپریشن شعبان جاری ، بلوچستان میں فورسز کی کاررروائی، مزید 16خارجی ہلاک،مجموعی تعداد 104...
اسلام آباد گریڈ21سے22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...