ریاض(اے ایف پی)سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں آپریشن کیلئے سعودی عرب کو اپنی فضائی حدود اور فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ جمعہ کے روز 2سعودی ذرائع نے مغربی میڈیا کی رپورٹس مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب نے امریکا کو اپنی فضائی حدود اور اپنی سرزمین پر موجود فوجی اڈے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی مختصر کوشش کے لیے آپریشن شروع کرنے کے لئےاستعمال کرنے سے روک دیا ہے۔تاہم حساس معاملات پر بات کرنے کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ واشنگٹن کی سعودی فضائی حدود اور اڈوں تک دیگر مقاصد کے لئےرسائی برقرار رہے گی۔سعودی عرب بارہا یہ کہہ چکا ہے کہ وہ اپنی سرزمین اور فضائی حدود کو ایران پر حملے کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔رواں ہفتے کے اوائل میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل شروع ہونے والے "پروجیکٹ فریڈم" کو روکنے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد آبنائے کے ذریعے بحری جہازوں کی رہنمائی کرنا تھا، کیونکہ ایران کے ساتھ کشیدگی نے نازک جنگ بندی پر دباؤ ڈال دیا تھا۔جمعرات کو امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹرمپ سے براہ راست بات کی اور امریکی افواج کو اس آپریشن کے لئے سعودی فضائی حدود اور اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ذرائع میں سے ایک نے اے ایف پی کو بتایا کہ سعودی عرب نے "آپریشن فریڈم کے لئے پروازوں کی اجازت نہیں دی"۔ذرائع نے مزید کہا کہ "سعودی عرب اس آپریشن کے خلاف تھا کیونکہ اس کا خیال تھا کہ اس سے صرف صورتحال مزید خراب ہوگی اور یہ کارگر ثابت نہیں ہوگا"۔جمعہ کی صبح، سعودی عرب کے نائب وزیر برائے عوامی سفارت کاری رائد کرملی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مملکت "کشیدگی میں کمی اور مذاکراتی کوششوں کی حمایت کی اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے"۔یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے جب ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تین امریکی تباہ کن بحری جہازوں پر ایرانی حملے کے باوجود ایران کے ساتھ جنگ بندی اب بھی برقرار ہے۔امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جواب میں ایرانی فوجی اہداف پر حملے کیے، جبکہ تہران نے الزام لگایا کہ یہ واشنگٹن تھا جس نے فائرنگ کے تبادلے کی پہل کی تھی۔
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے روکنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
کراچی اسرائیلی کمپنی رافیل بھارت میں آئرن ڈوم میزائل بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ’’میک اِن انڈیا‘‘ پالیسی...
کراچیبچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،بچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی،...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...